*قلعہ عبداللہ کے علاقے حبیب زئی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ دو بہنیں شدید زخمی

18

قلعہ عبداللہ لیویز ذرائع کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے حبیب زئی میں نامعلوم مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو بہنیں شدید زخمی ہوگئیں۔ زخمیوں کی شناخت آسماء بی بی اور ثناء بی بی ولد عبدالعلیم کے نام سے ہوئی ہے
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کرنے کے بعد بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمی خواتین کو فوری طور پر شدید زخمی حالت میں ٹراما سنٹر میزئی اڈہ منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت نازک قرار دی ہے
لیویز فورس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Comments are closed.