آئی جی موٹروے پولیس بی اے ناصر کی زیر صدارت قومی شاہراہوں پر سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس۔

15

انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بی اے ناصر کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں قومی شاہراہوں پر سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ریجنل اور زونل کمانڈرز سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ شاہراہوں کی تازہ ترین صورتحال اور ممکنہ طور پر پیدا ہونے والی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی اور لا ئحہ عمل کے بارے میں بتایا گیا۔آئی جی موٹروے پولیس نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ فرض کی ادائیگی کے دوران افسران اپنی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں۔سیلاب سے متاثرہ شہریوں سے خوش اخلاقی اور شائستگی سے پیش آئیں، دستیاب تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سیلاب متاثرین کو خوراک، پینے کا صاف پانی، بنیادی ادویات اور دیگر امدادی سامان فراہم کیا جائیں۔ سیلاب زدہ علاقوں میں تعینات پیٹرولنگ گاڑیوں میں فرسٹ ایڈ کٹس کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ بروقت متاثرین کو فوری طبی امداد فرہم کی جا سکے۔سیلاب سے متاثر ہونے کی صورت میں قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے بروقت متبادل راستوں کی نشاندہی کی جائے اور عوام کو سڑکوں کی بندش،ڈائیورژن اور متبادل راستوں سے متعلق معلومات فوری فراہم کرنے کے لیے تمام ذرائع بروئے کار لائے جائیں۔سپروائزری افسران سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مکمل طور پرمتحرک اور موجودرہیں تاکہ صورتحال کا مؤثر جائزہ اور نگرانی کی جا سکے۔ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ اور ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ریسکیو و ریلیف آپریشنز میں مکمل معاونت فراہم کی جا سکے۔اجلاس کے اختتام پر آئی جی موٹروے پولیس نے افسران کے جذبے کو سراہا اور ہدایت کی کہ مشکل حالات میں بھی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو پوری جانفشانی سے انجام دیا جائے تاکہ عوام کو ہر ممکن تحفظ اور سہولت فراہم کی جا سکے۔

(ثاقب وحید)
افسر تعلقات عامہ

Comments are closed.