صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے دفتر میں آج ایک اہم اجلاس زیر صدارت معزز ممبر الیکشن کمیشن آف پاکستان برائے بلوچستان جناب شاہ محمد جتوئی منعقد ہوا۔

15

تاریخ: 4 ستمبر 2025.
صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے دفتر میں آج ایک اہم اجلاس زیر صدارت معزز ممبر الیکشن کمیشن آف پاکستان برائے بلوچستان جناب شاہ محمد جتوئی منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان ،جناب علی اصغر سیال، ڈائریکٹر ایڈمن جناب نعیم احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن جناب عبد الودود، محکمہ مواصلات و تعمیرات (C&W) کے ایکس ای این جناب ملک مقصود احمد سمیت دیگر افسران و نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایکس ای این جناب ملک مقصود احمد نے اجلاس کے شرکاء کو ضلع مستونگ کے ڈسٹرکٹ الیکشن آفس میں جاری تعمیراتی کاموں کی تفصیلات اور پیش رفت سے آگاہ کیا۔ معزز رکن الیکشن کمیشن آف پاکستان جناب شاہ محمد جتوئی نے ڈسٹرکٹ الیکشن آفس مستونگ میں جاری ترقیاتی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل سے ڈسٹرکٹ الیکشن آفس مستونگ کو اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے ضروری انفراسٹرکچر اور سہولیات فراہم ہوں گی، جس سے ادارے کی کارکردگی مزید بہتر ہو گی۔

Comments are closed.