کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی سربراہی میں ڈویژنل ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

14

نصیرآباد ۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی سربراہی میں ڈویژنل ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی زیر نگرانی انٹریوز بروز بدھ 2025 ۔9۔3 کو منعقد ہوے۔ یاد رہے یہ انٹر ویوز ڈویژنل سطح پر ڈاکٹرز، نرسز کی خالی آسامیوں کو عارضی بنیادوں پر پر کرنے کے صوبائی حکومت کے پالیسی کے تحت ہوے۔ ان تعیناتی میں بہت سے امیداروں نے حصہ لیا۔ حکومت بلوچستان کی اس پالیسی کے تحت صحت عامہ کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے اور ڈویژن کے مختلف اضلاع میں ہسپتالوں اور دھی مراکز صحت میں بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے صحت کے بنیادی مراکز میں طبی عملے کی کمی کو پورا کرنا ضروری ہے۔ کہ حکومتی عزم کے تحت اس کمیٹی میں بھرتی کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے ممبران جن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز، میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجرز شامل تھے، نے شرکت کی کمیٹی کے سامنے متعدد امیدوار پیش ہوئے واضح رہے کہ ڈویژنل سطح پر ڈاکٹرز اور نرسز کی تعیناتی کا یہ تیسرا مرحلہ تھا۔ اس سے قبل بھی اس پالیسی کے تحت ڈویژنل کے مختلف صحت کے مراکز میں عارضی طور پر تعیناتیاں کی جا چکی ہے جس سے طبعی عملے کی کمی کو خاص طور پر دور کیا جا چکا ہے عوامی حلقوں کی جانب سے اس حکومتی اقدام کو سراہا جا رہا ھے۔

Comments are closed.