ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی اور ڈی ایچ او چمن ڈاکٹر نوید بادینی نے پولیو مہم کے تیسرے روز فیلڈ میں جا کر پولیو ٹیموں کی کارکردگی اور سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا

15

ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی اور ڈی ایچ او چمن ڈاکٹر نوید بادینی نے پولیو مہم کے تیسرے روز فیلڈ میں جا کر پولیو ٹیموں کی کارکردگی اور سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے پولیو سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دور افتادہ اور پہاڑوں کے بیچ اور دامن میں آباد گھروں تک اپنے اپروچ کو یقینی بنائیں اور پانچ سال تک کی بچوں کو پولیو ویکسین ہر حال میں پلائیں ڈی سی چمن نے بچوں کی فنگر پرنٹس اور ڈور مارکنگ کا بھی جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس عمر بھر کیلئے بچوں کو معذور اور اپاہج بنا دیتی ہے مگر اس سے بچاؤ تب ممکن ہے کہ ہم پانچ سال تک کی بچوں کو ہر پولیو مہم کے دوران پولیو کے قطرے پلائیں انہوں نے کہا کہ ہر بچہ ایک صحت مند مستقبل کا حق دار ہے اور یہ کسی بھی مہذب معاشرے اور ریاست کی ذمہ داریوں میں شامل ہے کہ وہ اپنے قوم کے بچوں کو ہر قسم کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام اقدامات اٹھائیں۔اور پولیو ٹیموں کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران چوکنا اور الرٹ رہیں اور پولیو سٹاف کیساتھ آخری وقت تک اکیلے میں چھوڑا جائے

Comments are closed.