شاہوانی اسٹیڈیم میں بم دھماکہ قابل مذمت بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ دہشت گردی کو مسترد کیا ہے اور وہ آج بھی امن،بھائی چارے اور ترقی کے حامی ہیں۔سید
خادم حسین شاہ
ڈیرہ مرادجمالی۔عبدالرزاق بنگلزئی
نصیرآباد کے معروف سیاسی شخصیت چیف آف شاہ پور سید خادم حسین شاہ نے اپنے ایک جاری مذمتی بیان میں کہا ہے کہ سریاب روڈ شاہوانی اسٹیڈیم میں سردار اختر جان مینگل کے جلسے پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظوں میں مذمت کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے منافی اور ناقابلِ معافی جرم ہے۔ ایسے بزدلانہ حملے نہ صرف معصوم جانیں لیتے ہیں بلکہ امن و ترقی کے عمل کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔انہوں نے حکومت اور اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کے پیچھے کارفرما عوامل کے خلاف بھرپور کارروائی کریں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ میری دلی ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ اللہ شہدا کے درجات بلند کرے اور زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا کرے، آمین۔
Comments are closed.