ربیع الاول کے بابرکت مہینے کی مناسبت سے گورنرہاوس پشاور میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کاانعقاد

14

ربیع الاول کے بابرکت مہینے کی مناسبت سے گورنرہاوس پشاور میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کاانعقاد

کانفرنس میں شریک ملک بھر سے جید علماء کرام نے سیرت النبی ﷺ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کانفرنس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب

گورنر ہاؤس میں سیرت النبیﷺ کانفرنس کی میزبانی بلاشبہ میرے لئے باعث فخر و قابل اعزاز ہے۔ فیصل کریم کنڈی

سیرت نبوی ﷺ صرف عالم اسلام نہیں بلکہ عالم انسانیت کیلئے عظیم نمونہ حیات ہے، فیصل کریم کنڈی

حضور ﷺ کی تعلیمات دنیا و آخرت میں کامیابی کا باعث ہیں۔فیصل کریم کنڈی

صوبہ کو دہشتگردی و شدت پسندی سے نکالنا ہے، فیصل کریم کنڈی

علمائے کرام اور تعلیم یافتہ طبقہ پر امن و امان کے قیام اور معاشرے کی اصلاح میں بہت بڑا کردار و ذمہ داری عائدہوتی ہے۔فیصل کریم کنڈی

ہم سب کو ملکر دھشت گردی کے خاتمے اور امن واستحکام کیلئے کام کرنا ہوگا. فیصل کریم کنڈی

کانفرنس میں ملک بھر سے جید علماء کرام کا گورنر ہاؤس آمد پر مشکور ہوں، فیصل کریم کنڈی

ہمیں نبی کریم کی تعلیمات اور سیرت طیبہ کی روشنی میں خیبرپختونخوا کو امن کا گہوارہ بنانا ہے، فیصل کریم کنڈی

کانفرنس کے اخر میں صاحبزادہ پیر امین قادری نے ملک میں امن و استحکام، ترقی خوشحالی کیلئے دعا کرائی

Comments are closed.