ماریہ بی اپنے کاروبار کو چمکانے کےلئے نفرت انگیز بیانات دے رہی ہیں ، فہد حسین

0

:ڈیزائنر فہد حسین نے کہاکہ ماریہ بی اپنے کاروبار کو چمکانے کےلئے نفرت انگیز بیانات دے رہی ہیں ۔ انہوں نے انسٹاگرام پر میں نامور ڈیزائنر ماریہ بی کے ویب سیریز “برزخ ” کے حوالے سے جاری بیان پر تنقید کر تے ہوئے کہاکہ ماریہ بی صرف ایسے بیانا ت اپنا کاروبار چمکانے کے لئے دے رہی ہیں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ انہیں کسی بھی ہدایتکار اور اداکار کے کام پر تنقید کرنے یا ان پر الزام لگانے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگر انہیں یہ ویب سیریز پسند اور سمجھ نہیں آرہی ہے تو وہ دیکھنا بندکردیں کیونکہ ہر فنکار کو اپنا کام دکھانے کا حق ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز ماریہ بی نےانسٹاگرام میں جاری وڈیو میں ویب سیریز “برزخ “میں کچھ سین پر تنقید کر تے ہوئے ہدایتکار عاصم عباسی پر کیس کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.