ہالینڈ نے اسرائیل کے لیے 26 اکتوبر تک پروازیں منسوخ کر دیں

0

ہالینڈ کی فضائی کمپنی نے اسرائیل کے لیے 26 اکتوبر تک پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ العربیہ اردو کے مطابق ایئر فرانس کا بازو سمجھی جانے والی ڈچ ایئر لائنز نے اسرائیل کے لیے 26 اکتوبر تک پروازیں منسوخ کر دی ہیں ۔پروازوں کی منسوخی کی وجہ خطے میں جنگی کشیدگی میں اضافہ اور ایک بڑی جنگ کے چھڑنے کا خطرہ ہے۔ بعض تجزیہ کار سمجھتے ہیں کہ جس طرح اسرائیل کا مشرق وسطی کے کئی ممالک میں کارروائیاں کرنا اب معمول بن چکا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اس خطے میں فضائی سفر کا کاروبار لمبے عرصے تک متاثر رہے۔ واضح رہے کہ ایئر فرانس اس سےقبل لبنان کے لیے اپنی پروازیں عارضی طور پر منسوخ کر چکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.