لیسکو کی نادہندگان کے خلاف جاری مہم کے279ویں روز5.65ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی،ترجمان

0

یسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری،279 ویں روز5.65ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی۔

ترجمان کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز سرور مغل کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے اور اس سلسلے میں مہم کے279ویں روز123نادہندگان سے5.65ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔

– Advertisement –

لیسکو ترجمان کے مطابق نادرن سرکل میں 15804نادہندگان سے 492.04ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 14420 نادہندگان سے743.10ملین کی ریکوری کی گئی، سینٹرل سرکل میں 12664نا دہندگان سے499.64ملین اور سائوتھ سرکل میں 6656نادہندگان سے187.86ملین کی ریکوری کی گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ننکانہ سرکل میں 9686نادہندگان سے279.29ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 12749نادہندگان سے483.97ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 17031نادہندگان سے220.08ملین جبکہ قصور سرکل میں 20262نادہندگان سے493.24ملین کی ریکوری کی گئی۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو نے کہا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.