بین الاقوامی

اٹلی کی آئی ٹی اے ایئرویز کی 6 اگست تک اسرائیل کے لیے پروازیں معطل

روم ۔3اگست:اٹلی کی آئی ٹی اے ایئرویز نے شرقِ اوسط میں جغرافیائی سیاسی پیش رفت کے تناظر اور اپنے مسافروں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے 6 اگست تک اسرائیل جانے اور وہاں سے آنے وا کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔

العربیہ اردو کے مطابق یہ بات ایئر لائن نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہی۔اسرائیل کے زیرِ قبضہ گولان کی پہاڑیوں میں ہفتے کوہونے والے حملے میں 12 بچوں اور نو عمروں کی ہلاکت کے بعد سے لبنان میں اسرائیل کی جوابی کارروائی کا امکان ہے جس کے پیش نظر متعدد ایئر لائنز نے پروازیں منسوخ یا معطل کر دی ہیں۔دوسری جانب حزب اللہ نے گولان کی پہاڑیوں پر حملے کے الزام کی تردید کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button