وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت

13

کوئٹہ کے سریاب روڈ کے قریب سٹیڈیم کے باہر ہونے والے دھماکے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شدید افسوس کا اظہار کیا اور انسانی جانوں کے ضیاع پر اپنی دلی ہمدردی اور تعزیت کا پیغام جاں بحق افراد کے لواحقین تک پہنچایا۔

وزیر داخلہ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد اور ان کے آلہ کار معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہے ہیں۔

محسن نقوی نے قوم سے اپیل کی کہ وہ بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے میں حکومت اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کرے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی حمایت سے دہشتگردوں کے عزائم خاک میں مل جائیں گے اور ملک کے امن کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Comments are closed.