شاہوانی اسٹیڈیم بم دھماکہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دورہ لاہور منسوخ کردیا ، ائیر پورٹ سے واپس چیف منسٹر سیکرٹریٹ پہنچ گئے، تمام تر صورتحال اور زخمیوں کے علاج معالجے سے متعلق اقدامات سے آگاہی حاصل کرتے رہے۔

14

کوئٹہ، 2 ستمبر 2025ء
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شاہوانی اسٹیڈیم میں دھماکے کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی اپنا دورہ لاہور منسوخ کر دیا اور فوری طور پر کوئٹہ ایئرپورٹ سے واپس وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پہنچ گئے انہوں نے آئی جی پولیس بلوچستان کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، سیکرٹری صحت بلوچستان اور دیگر متعلقہ حکام کو اسپتال پہنچ کر تمام تر صورتحال کی ذاتی طور پر نگرانی کی ہدایت کی جبکہ سی ایم ایچ میں بھی ضروری انتظامات یقینی بنانے پر زور دیا ان کی ہدایت پر چھ زخمیوں کو علاج کے لیے سی ایم ایچ منتقل کیا گیا اور اسپتالوں میں سیکورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے اقدامات بھی کیے گئے وزیر اعلیٰ بلوچستان رات گئے تک صورتحال کا خود جائزہ لیتے رہے اور صوبائی وزیر صحت سے زخمیوں کے علاج معالجے اور طبی سہولیات کے بارے میں مسلسل آگاہی حاصل کرتے رہے۔

Comments are closed.