وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ضلع بنوں میں فرنٹیر کانسٹیبلری کے ھیڈکوارٹر پر ھندوستان کی سرپرستی میں فتنہ خوارج کے حملے کے جواب میں چھ دھشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی

16

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ضلع بنوں میں فرنٹیر کانسٹیبلری کے ھیڈکوارٹر پر ھندوستان کی سرپرستی میں فتنہ خوارج کے حملے کے جواب میں چھ دھشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی.

اس مقابلے میں فرنٹیر کانسٹیبلری اور آرمی کے چھ جوانوں کی شہادت پر اظہار غم اور افسوس.

مشکل کی اس گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں. وزیر اعظم

دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے. وزیرِ اعظم

افواج پاکستان شب و روز ارضِ وطن کو دھشتگردوں سے پاک کرنے میں مصروف عمل ہیں جس پر مجھ سمیت پوری قوم انکو خراج تحسین پیش کرتی ہے. وزیرِ اعظم

ملک سے دھشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. وزیرِ اعظم

Comments are closed.