استا محمد سٹی پولیس تھانہ کے ایس ایچ او عبدالروف جمالی کو ایک اور بڑی کامیابی۔شہری سے موٹر سائکل چھیننے کی کوشش ناکام۔

12

استا محمد سٹی پولیس تھانہ کے ایس ایچ او عبدالروف جمالی کو ایک اور بڑی کامیابی۔شہری سے موٹر سائکل چھیننے کی کوشش ناکام۔

پولیس گشت کے دوران پولیس مقابلے میں فو ڈاکوؤں زخمی حالت میں گرفتار حبیب کوٹ (وانڈھ) روڈ پر شہری آفاق احمد لاشاری سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش میں ملوث دو ڈاکو بتھیانی بلیدی رنگے ہاتھوں گرفتار۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان شہری سے موٹر سائیکل  نقدی اور موبائل فون چھیننے کی کوشش میں مصروف تھے کہ ایس ایچ او بمعہ ٹیم دوران پولیس گشت  موقع پر پہنچ گئے ایس ایچ او کو دیکھتے ہی ڈاکؤں نے فائرنگ کرنے کی کوشش کی جوابی فائرنگ میں دونوں ڈاکو رضا محمد اور محمد پناہ بتھیانی بلیدی زخمی حالت میں  پولیس نے گرفتار کر لئے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں آفاق لاشاری بھی زخمی ہو گئے پولیس نے گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برأمد کر لیا استا محمد کے شہریوں نے سٹی  پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کی امید ہے ڈسٹرکٹ استامحمد پولیس کو چاہیے کہ پولیس گشت میں  مزید اضافہ کرکے چیکنگ پر توجہ دیکر اسلحہ نمائش کرنے والوں کو گرفتار کریں۔

Comments are closed.