چیف انجینئر کینالز ناصر مجید سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن غلام سرور بنگلزئی اور ایگزیکٹو انجینئر پٹ فیڈر کینال فرید احمد پندرانی کے احکامات کی روشنی میں سب ڈویڑنل آفیسر حاجی ممتاز علی سومرو نے گڈو بیراج اور پٹ فیڈر کینال میں پانی کی صورتحال کی جانچ پڑتال

23

نصیرآباد01ستمبر :۔چیف انجینئر کینالز ناصر مجید سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن غلام سرور بنگلزئی اور ایگزیکٹو انجینئر پٹ فیڈر کینال فرید احمد پندرانی کے احکامات کی روشنی میں سب ڈویڑنل آفیسر حاجی ممتاز علی سومرو نے گڈو بیراج اور پٹ فیڈر کینال میں پانی کی صورتحال کی جانچ پڑتال کے حوالے سے سپرنٹنڈنٹنگ انجینئر گڈو بیراج دھنیش کمار ایگزیکٹو انجینیئر گڈو بیراج جاوید احمد چاچڑ ایس ڈی او مکینیکل نثار احمد باجکانی کے ساتھ سیلابی صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں شرکت کی بعد ازاں سب ڈویژنل آفیسر حاجی ممتاز علی سومرو نے گڈو بیراج میں سیلابی صورتحال کا بھی جائزہ لیا سپرنٹنڈنٹنگ انجینئر گڈو بیراج دھنیش کے مطابق صبح کے وقت گڈو بیراج میں پانی کی سطح 3 لاکھ اٹھارہ ہزار کیوسک تھا اور شام کے وقت تک 3 لاکھ پچاس ہزار کیوسک تک اضافہ ہوگیا گڈو بیراج میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے سب ڈویڑنل افیسر حاجی ممتاز علی سومرو کے مطابق بلوچستان کی جانب سے گڈو بیراج پر پانی کی صورتحال کا بطور نمائندہ جائزہ لے رہا ہوں اس کے ساتھ ساتھ پٹ فیڈر کینال کی بھی مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور تمام تر صورتحال کے حوالے سے حکام بالا کو آگاہی فراہم کی جا رہی ہے اس وقت گڈو بیراج پر بلوچستان کا فلڈ ایمرجنسی کنٹرول روم قائم ہے۔

Comments are closed.