چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا ہے کہ سرکاری آفیسران عوام کی خدمت اور ان کے لئے آسانیاں پیدا کرے، آفیسران اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور عوام کی خدمت سمجھ کر سرانجام دیں

19

کوئٹہ 01 ستمبر:۔چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا ہے کہ سرکاری آفیسران عوام کی خدمت اور ان کے لئے آسانیاں پیدا کرے، آفیسران اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور عوام کی خدمت سمجھ کر سرانجام دیں تاکہ لوگوں کے مسائل بروقت حل ہوسکیں اور انہیں ریلیف مل سکے، عوامی خدمت میں دیانت داری، جذبے کے ساتھ کام کرنا، اور عوام کے ساتھ حسن سلوک کو بہت اہمیت حاصل ہے تاکہ عوام کا حکومت پر اعتماد مستحکم رہے اور عوامی خدمت کا جذبہ ہمیشہ مقدم رہنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ضلعی سطح پر ترقیاتی منصوبے، کھلی کچہریوں کا انعقاد، آرکائیولوجیکل سائٹس کی حفاظت، غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی سمیت دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ آثار قدیمہ کے مقامات ماضی کی تاریخ کی عکاسی کرتے ہیں، جہاں قدیم اقوام اور ثقافتوں کے نظام زندگی، فن تعمیر، مذہب، اور سماجی ڈھانچے کے متعلق معلومات حاصل ہوتی ہیں ان کی حفاظت، تحقیق اور فروغ ہر ایک کی ذمہ داری ہے تاکہ ماضی کا علمی خزانہ محفوظ رہے اور آئندہ نسلوں کے علم و آگاہی کا ذریعہ بنے. انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز عوام کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریاں منعقد کرے جہاں شہری اپنی شکایات اور مسائل براہ راست پیش کرے۔ عوامی مسائل کا فوری اور موثر حل فراہم کرنا حکومت کی اہم زمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کے لیے حکومت اور متعلقہ اداروں نے مختلف اقدامات کیے ہیں تاکہ اشیائے کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔ سرکاری نرخوں پر اشیاءکی فروخت مضبوط اقدامات اور نگرانی کی ضرورت ہے تاکہ سرکاری نرخوں پر واقعی اشیاءدستیاب ہوں اور صارفین کو مارکیٹ کی تجاوزات سے بچایا جا سکے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبے بھر میں ہر قسم کے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس فیصلہ کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کم کرنا اور مستقبل کی نسلوں کے لیے صاف اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے محکمہ تعلیم اور صحت میں عارضی بنیادوں پر تعینات اساتذہ اور ڈاکٹرز کو فوری طور تنخواہیں ادا کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پی او آر کارڈ ہولڈرز کی وطن واپسی کے لیے اقدامات تیز کئے جائیں۔

Comments are closed.