وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مظاہروں کے دوران امن قائم رکھنے اور افطار کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی

4

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
لاہور، 1 مارچ 2026: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جاری مظاہروں کے دوران تحمل اور احترام کے ساتھ پیش آئیں۔ انہوں نے پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مظاہرین کے احساسات کو سمجھیں اور ان کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آئیں۔ وزیراعلیٰ نے مظاہرین کے لیے افطار کے انتظامات بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ “دکھ کی گھڑی میں ہم سب ایک ہیں” اور شہریوں کو یاد دلایا کہ امن و امان قائم رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ حکومت اور انتظامیہ مظاہرین کے پرامن رویے کو یقینی بنانے اور کسی قسم کی املاک کو نقصان سے بچانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

Comments are closed.