شہری دفاع کے عالمی دن پر وزیراعلیٰ پنجاب کا پیغام، قدرتی آفات سے بچاؤ پر زور
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
لاہور، 1 مارچ 2026: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شہری دفاع کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ شہری دفاع کی تربیت عوام کو قدرتی آفات اور ہنگامی صورتحال میں خود امداد کرنے کے قابل بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس کے اقدامات زلزلے، سیلاب اور دیگر حادثات سے محفوظ رہنے کے لیے ضروری ہیں۔
وزیراعلیٰ نے سول ڈیفنس کے اہلکاروں کی خدمات کو سراہا جو ہر وقت عوام کی معاونت کے لیے تیار رہتے ہیں۔ انہوں نے شہریوں کو بتایا کہ مضبوط شہری دفاع سے غیر متوقع حادثات کے اثرات کم کیے جا سکتے ہیں اور محفوظ معاشرہ بنایا جا سکتا ہے۔ حکومت پنجاب شہری دفاع کی آگاہی بڑھانے اور تربیت کے پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔
Comments are closed.