شاہ رخ خان نے فلم’ ہم تمہارے ہیں صنم‘ کے 95 لاکھ روپےکا بقایا معاوضہ لینے سے انکار کیوں کیا
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کے سی بوکاڈیا نے بتایا کہ انہوں نے شاہ رخ خان کو فلم ’ہم تمہارے ہیں صنم‘ کے لیے 2 کروڑ روپے میں سائن کیا تھا، جس میں سے ایک کروڑ 5 لاکھ روپے ادا کیے گئے تھے، جبکہ 95 لاکھ روپے باقی تھے۔
فلم ساز کے مطابق شاہ رخ خان نے ان کے بیٹے سے کہا کہ وہ فلم ساز کے لیے اپنے دل میں موجود احترام کے باعث بقیہ رقم وصول نہیں کرنا چاہتے۔
کے سی بوکاڈیا نے امیتابھ بچن، سلمان خان، جیکی شروف اور رجنی کانت سمیت دیگر بڑے اداکاروں کے طرزِ عمل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان فنکاروں نے کبھی اپنے ذاتی عملے کے اخراجات پروڈیوسرز پر نہیں ڈالے اور نہ ہی عملے کی تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سینئر اداکار فلم کی پوری ٹیم کے ساتھ کھانا کھاتے اور سیٹ پر موجود ہر فرد کے ساتھ بلا تفریق گھل مل کر رہتے تھے۔
