پاکستان کا بیرونی قرض 10 سال میں تقریباً دوگنا ہوکر 135 ارب ڈالر ہوگیا، ورلڈ بینک

0

ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بیرونی قرض10 سال میں تقریباً دوگنا ہوکر 135 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا بیرونی قرض 2015 میں 68.67 ارب ڈالر تھا جو 2025 میں بڑھ کر 135.107 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ذمے سرکاری اور حکومتی ضمانتوں کے تحت 107.07 ارب ڈالر قرض واجب الادا ہے جبکہ پاکستان کے نجی شعبے کا غیر ضمانتی بیرونی قرض 17.58 ارب ڈالر ہے۔

ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قلیل مدتی بیرونی قرضوں کا حجم 10.45 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے بھی پاکستان کے ذمے 16.83 ارب ڈالر واجب الادا ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 میں چین نے پاکستان کے 2 ارب ڈالر قرض کی مدت میں توسیع کی، آئی ایم ایف نے 2025 میں پاکستان کو توسیعی فنڈ اور پائیداری سہولت پروگرام کے تحت2.3 ارب ڈالر کی نئی ادائیگیاں جاری کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.