مڈٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کی جیت، ٹرمپ نے ’ویٹو‘ کے لفظ سے آراستہ سرخ کیپ اوول آفس کی میز پر سجادی
امریکی مڈٹرم انتخابات میں ٹرمپ کی ریپبلکن جماعت کی شکست کے بعد امریکی صدر نے ’ویٹو‘ کے لفظ سےآراستہ سرخ کیپ اوول آفس کی میز پر سجادی۔
امریکی میڈیا کے مطابق مڈٹرم انتخابات ہارنے کے بعد صدر ٹرمپ کی یہ اوول آفس میں پہلی مصروفیت تھی جس میں انہوں نے کابینہ روم کو قومی یادگار قرار دینے کے حکم نامے پر دستخط کیے اور اس موقع پر ان کی میز پر ویٹو لکھی کیپ موجود تھی۔
ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کانگریس میں اب ڈیموکریٹس کی اکثریت سہی لیکن ان کے پاس بھی ویٹو پاور ہے۔
امریکی آئین کے تحت صدر کانگریس کی طرف سے آئے کسی بھی بل کو ویٹو پاور کے تحت مسترد کر سکتا ہے۔
