پی ٹی آئی کو اپنے لیے راستہ خود نکالنا پڑےگا، سیاسی اسپیس کسی کے سہارے نہیں ملے گی: شوکت یوسفزئی

0

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پارٹی کو اپنے لیے راستہ خود ہی نکالنا پڑےگا۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نےکہاکہ ثبوت نہ ہوں تو الزام نہیں لگانا چاہیے مگر خیبر پختونخوا میں الزامات پر ہماری حکومت ہی ختم کردی گئی۔

انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ گورنر راج زیادہ مدت تک چل سکتا ہے، یہ کس کھاتے میں سڑکوں کا افتتاح کررہےہیں؟ یہ پی ٹی آئی کو ختم کرنے کا ایجنڈا بھی ساتھ لائے ہیں۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہماری لیے سیاسی اسپیس کہیں نہیں چھوڑی گئی، ہم سب کےخلاف تھری ایم او سمیت دیگر کیس ہیں، کل ہائیکورٹ کو بھی ہمارے کیسز سننے سے روک دیا گیا ہے، یہ افسوسناک ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے زیادہ تر لیڈرز جیلوں میں ہیں، جو رہ گئے ہیں ان کے خلاف بھی کیسز ہیں، پارلیمنٹ میں ہم موجود ہیں، پارلیمانی کمیٹیوں میں ہمیں جانا چاہیے، پی ٹی آئی کو اپنے لیے راستہ خود ہی نکالنا پڑےگا، سیاسی اسپیس کسی کے سہارے نہیں ملے گا۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہم نے مولانا فضل الرحمان کو کنٹینر پر آنے کی دعوت دی تھی، لگ یہی رہا ہےکہ حکومت اور جے یوآئی (ف) میں تھوڑی دیرکیلئے تلخیاں ہوں گی، پھردھول بیٹھ جائےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات ہونا اچھی بات ہے، کیسز سےمتعلق مشاورت ہوجاتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.