بلوچستان
ڈی ایچ او کا بنیادی مراکز صحت کا دورہ

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز جمالی نے بی ایچ یو عبد الحمید کھوسہ، بی ایچ یو میر حسن کھوسہ اور سی ڈی اللہ ورایا شر کا معائنہ کیا۔ انہوں نے حاضری، صفائی، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو فراہم سہولیات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری ڈیوٹی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور مفت ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ پی پی ایچ آئی انتظامیہ نے بھی مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

