بلوچستان

 ڈیرہ مراد جمالی: میٹرک امتحانی مرکز کا معائنہ، شفافیت پر زور

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
نصیر آباد، 28 فروری 2026: انسپکٹر امتحانات حاجی عبدالنبی بگٹی نے بلوچستان بورڈ کے تحت قائم گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی کے امتحانی مرکز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے امیدواروں کی رول نمبر سلپس، اصل شناختی دستاویزات اور حاضری رجسٹر کا جائزہ لیتے ہوئے بائیومیٹرک تصدیق یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے واضح کیا کہ جعل سازی یا کسی دوسرے امیدوار کی جگہ امتحان دینے کی کوشش پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ میٹرک سالانہ امتحانات 11 فروری سے شروع ہو کر 7 مارچ تک جاری رہیں گے۔

Related Articles

Back to top button