صدر مملکت کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد، یکم مارچ 2026: مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کا مشترکہ اجلاس 2 مارچ 2026 بروز پیر صبح 10:30 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔ مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداریوں میں ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اجلاس کی کوریج کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے سال 2026 کے جاری کردہ نئے کارڈز لازمی ہوں گے۔ اگر کسی الیکٹرانک یا پرنٹ میڈیا کے سینئر صحافی یا اینکر پرسن کو شرکت کے لیے دعوت نامہ درکار ہو تو وہ اپنے ادارے کے بیٹ رپورٹر کے ذریعے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا، قومی اسمبلی سے رابطہ کرکے دعوت نامہ حاصل کرسکتے ہیں۔

Comments are closed.