ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شہید، سرکاری تصدیق

5

تہران/اسلام آباد، یکم مارچ 2026: ایران کے سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای انتقال کر گئے ہیں۔ ایرانی سرکاری ٹیلی وژن اور خبر رساں اداروں کے مطابق وہ حالیہ حملوں کے دوران جاں بحق ہوئے۔
ایرانی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں چالیس روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں کر دیے گئے ہیں۔ ایران کی اعلیٰ قیادت اور مذہبی شخصیات نے اسے قومی سانحہ قرار دیا ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای 1989 سے ایران کے سپریم لیڈر کے منصب پر فائز تھے اور ملک کی سیاسی، عسکری اور مذہبی پالیسیوں میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے۔ ان کے انتقال کے بعد آئینی طریقہ کار کے تحت نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کا عمل شروع کیا جائے گا۔

Comments are closed.