بلوچستان
پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور سنجے کمار پنجوانی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جناب سرفراز بگٹی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے

پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور سنجے کمار پنجوانی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جناب سرفراز بگٹی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے رمضان المبارک میں مستحق خاندانوں کے لیے راشن بیگز کی منصفانہ اور شفاف تقسیم ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔
سنجے کمار پنجوانی نے مزید کہا کہ حکومت عوامی خدمت کے جذبے کے تحت بلا امتیاز اقدامات کر رہی ہے اور اقلیتی امور کا محکمہ بھی عوامی فلاح و بہبود کے مشن میں بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔


