سرمد کھوسٹ کی’’ زندگی تماشا‘‘ کا پہلا پوسٹر منظر عام پر

0 39

لاہور:  نامور ہدایت کار اور اداکار سرمد کھوسٹ کی اگلی فلم ‘زندگی تماشا’ کا پہلا پوسٹر منظر عام پر آگیا۔ فلم کے پہلے پوسٹر میں ایک بزرگ شخص ہاتھ میں تسبیح لیے موجود ہے۔ پوسٹر کی ریلیز کے ساتھ یہ بھی اعلان کیا گی

ا کہ ‘زندگی تماشا’ کا ورلڈ پریمیئر بوسان فلم فیسٹیول میں ہوگا جبکہ اس فلم کا آخری پوسٹر بھی جلد سامنے آئے گا۔ خیال رہے کہ بوسان فلم فیسٹیول کا آغاز رواں سال 3 اکتوبر سے ہوگا جو 12 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ فلم ‘زندگی تماشا’ میں عارف حسین، سمیعہ ممتاز، علی قریشی اور ایمان سلیمان اہم کرداروں میں نظر آئیں گے جبکہ سرمد کھوسٹ اپنی فلم میں خود بھی ایک مختصر کردار ادا کرینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.