یاسر حسین اور فریال محمود ’’ہاف فرائے‘‘ میں ایک ساتھ جلوہ گرہونگے
کراچی : اداکار یاسر حسین پہلی مرتبہ فریال محمود کے ساتھ فلم’’ہاف فرائے‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔ کامیڈی ایکشن فلم میں یاسر حسین مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے جبکہ ان کے ساتھ اداکارہ فریال محمود اور فیضان خواجہ بھی ساتھ کام کریں گے۔ واضح رہے اداکارہ اقرا عزیز کے منگیتر یاسر حسین دو برس بعد فلم ‘ہاف فرائے’ سے بڑی اسکرین پر واپسی کریں گے اس سے قبل وہ ‘کراچی سے لاہور’ اور ‘لاہور سے آگے’ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ فریال محمود پہلی بار باقاعدہ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوں اس سے قبل وہ مختصر فلم ‘ عشق ‘ میں کام کر چکی ہیں۔