ٹریفک حادثات میں 919ڈرائیوز،81کم عمرڈرائیور،600مسافراور158پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے

29

ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 919ڈرائیوز،81کم عمرڈرائیور،600مسافراور158پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ256ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت335متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد111حادثات میں 133متاثرین کے ساتھ دوسر ے نمبرپر، ملتان 82حادثات میں 98متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1677متاثرین میں 1327مرد اور350خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 344فراد کی اوسط عمر18سال سے کم915افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ418زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1426موٹرسائیکلز،88آٹورکشے،169کاریں،34وین،5مسافر بسیں،36ٹرک اور1376دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

Comments are closed.