موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث اہم ملزم اسلام آباد میں گرفتار
اسلام آباد، 13 ستمبر 2025 اسلام آباد پولیس نے موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کے ایک اہم ملزم کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی تین چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں ہیں۔
تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد جنید کو گرفتار کیا ہے جو موٹر سائیکل چوری کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے کئی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
یہ گرفتاری ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی خصوصی ہدایات پر ڈکیتی، چھینا جھپٹی اور منظم جرائم کے خلاف جاری وسیع آپریشن کے دوران عمل میں آئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس مہم کے نتیجے میں دارالحکومت میں سنگین جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے۔
ڈی آئی جی نے اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کو ان کے املاک سے محروم کرنے والے مجرموں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری رکھیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس کا ساتھ دیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا چیز کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن یا ایمرجنسی ہیلپ لائن “پکار-15” پر دیں۔
Comments are closed.