ڈیرہ مراد جمالی: نالوں کی صفائی تیزی سے جاری، شہری مسائل کے حل کے لیے میونسپل کمیٹی فعال

24

نصیرآباد (13 ستمبر): چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی میر صفدر خان عمرانی اور چیف آفیسر سلیم خان ڈومکی کی ہدایت پر شہر بھر کے مختلف نالوں کی صفائی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ صفائی ستھرائی کے عمل کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ نکاسِ آب میں رکاوٹوں کو دور کر کے عوامی مسائل کا مستقل حل فراہم کیا جا سکے۔

چیف آفیسر سلیم خان ڈومکی نے موقع پر صفائی کے عمل کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ صفائی کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نالوں کی مکمل صفائی کے بعد کچرا اور ملبہ فوری طور پر ٹھکانے لگایا جائے تاکہ دوبارہ مسائل جنم نہ لیں۔

عوامی حلقوں نے میونسپل کمیٹی کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے عملی اقدامات سے بارشوں اور نکاس آب کے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی اور شہریوں کو ریلیف ملے گا۔

Comments are closed.