سبی: قومی شاہراہوں پر سیکیورٹی سخت، اسلحہ و منشیات کی روک تھام کے لیے بلاامتیاز کارروائی ہوگی

26

سبی (13 ستمبر): ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے قومی شاہراہوں پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ انہی احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر بختیار آباد میر بہادر خان بنگلزئی نے قومی شاہراہ این-65 پر اچانک سنیپ چیکنگ کی۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ اچانک چیکنگ کا مقصد شرپسند عناصر، جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ داخلی و خارجی راستوں پر بھی کڑی نگرانی جاری ہے اور اسلحہ، منشیات یا کسی بھی غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ امن کے قیام میں فورسز اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ علاقے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔

Comments are closed.