چھینی گئی / چوری کی گئی 3 موٹرسائیکل برآمد اصل مالکان کے حوالے کردی گئی

25

ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائیاں

چھینی گئی / چوری کی گئی 3 موٹرسائیکل برآمد اصل مالکان کے حوالے کردی گئی

تفصیلات کے مطابق مورخہ 28 جولائی 2025 کو رات کے وقت نامعلوم ملزمان کی جانب سے اسلحے کے بناپر ممتاز سموں سے سی ڈی 70 موٹر سائیکل نمبر KQP-9844 چھین کر فرار ہوگئے تھے جس کی رپورٹ تھانہ ٹھٹہ پر درج کردیا گئی تھی۔

مورخہ 11 جولائی 2025 کو دن کے وقت نامعلوم ملزمان نے ولیج حنیف خشک مکلی سے صحافی احمد خشک کی چائنا موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے تھے جس کی رپورٹ تھانہ مکلی پر درج کردی گئی تھی

مورخہ 12 ستمبر کو نامعلوم ملزمان نے جمعہ نماز کے دوران ترکش کالونی مکلی سے علی خان مری کی چائنا موٹر سائیکل نمبر KPU-3796 چوری کرکے فرار ہوگئے تھے جس کی رپورٹ ترکش کالونی مکلی پر درج کردی گئی تھی۔

ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کے احکامات پر انچارج سی آئی اے ٹھٹہ انسپیکٹر عطر علی چنہ اور انچارج ترکش کالونی مکلی سے ایس آئی عبدالقادر شر بمعہ اسٹاف مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرکے چھینی گئی / چوری کی گئی 3 موٹر سائیکل برآمد کرلیے.

برآمد شدہ موٹر سائیکل کے کوائف تصدیق کرنے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کردی گئی، اپنی چوری شدہ موٹر سائیکل بروقت برآمد ہونے پر سلطان ساٹی کی جانب سے ایس ایس پی ٹھٹہ اور انچارج سی آئی اے ٹھٹہ اور انچارج ترکش کالونی مکلی کا خلوص دلی سے شکریہ ادا کیا۔

ایس ایس پی ٹھٹہ کی جانب سے کامیاب کارروائیاں کرنے پر پولیس پارٹی کو شاباش۔

ترجمان ٹھٹہ پولیس

Comments are closed.