محکمہ تعلیم ضلع استا محمد کے زیرِاہتمام عارضی آسامیاں پروگرام ایک نہایت شاندار اور پروقار تقریب کے ساتھ منعقد ہوا

27

استامحمد۔ رپورٹ عبداللہ مگسی۔
محکمہ تعلیم ضلع استا محمد کے زیرِاہتمام عارضی آسامیاں پروگرام ایک نہایت شاندار اور پروقار تقریب کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس تقریب نے جہاں نوجوانوں کو ایک نئی امید اور اعتماد دیا، وہیں محکمہ تعلیم میں شفافیت اور میرٹ کی بحالی کے عزم کو بھی مزید تقویت فراہم کی تقریب کے مہمانِ خاص سردار محمد ہارون خان جمالی صاحب تھے جنہوں نے اپنی شمولیت اور پُرمغز گفتگو سے محفل کو وقار بخشا۔ اعزازی مہمانان میں محمد رمضان اشتیاق صاحب (اسسٹنٹ کمشنر استا محمد)، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر استا محمد جناب شاہ بخش پندرانی صاحب، ڈی او ای میل جناب اختیار احمد جمالی صاحب پرنسپل ڈگری کالج استا محمد پروفیسر عبیداللہ زہری صاحب بزرگ استاد حاجی شیر محمد سومرو صاحب شامل تھے۔ تقریب کی نظامت کے فرائض نہایت خوش اسلوبی اور پُراعتماد انداز میں استاد عبداللہ پندرانی نے سرانجام دیے۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ سردار محمد ہارون خان جمالی صوبائی وزیر سردار زادہ میر فیصل خان جمالی کی محکمہ تعلیم میں میرٹ پر مبنی بھرتیاں ایک تاریخی سنگِ میل ہیں، جن سے نہ صرف نوجوانوں میں خوشی اور اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے بلکہ تعلیم کے شعبے میں شفافیت اور انصاف کی مضبوط بنیاد بھی قائم ہو رہی ہے۔ اس اقدام سے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے منصفانہ مواقع میسر آئیں گے اور مستقبل میں تعلیمی ادارے مزید ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن ہونگے شرکاء نے اس شاندار اور مثبت اقدام پر مہمانِ خاص سردار محمد ہارون خان جمالی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر استا محمد جناب شاہ بخش پندرانی صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشیں نوجوان نسل کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں۔ جبکہ آخر میں یہ دعا کی گئی کہ محکمہ تعلیم ضلع استا محمد میرٹ، شفافیت اور خدمت کے اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھتا رہے تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک بہتر اور روشن مستقبل فراہم کیا جا سکے۔

Comments are closed.