ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی ہدایت کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ نے آج اچانک شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا
نصیرآباد۔۔۔۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی ہدایت کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ نے آج اچانک شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور دودھ فروشوں کی دکانوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے دودھ کی کوالٹی، صفائی ستھرائی کے انتظامات کے پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیااسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ نے کہا کہ شہریوں کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اس مقصد کے لیے ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے تمام دودھ فروشوں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ صارفین کو خالص دودھ فراہم کریں، دکانوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں اور ملاوٹ کے رجحان کو ترک کریں بصورت دیگر ان کے خلاف بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ چیکنگ کے دوران بعض دکانداروں کو موقع پر وارننگ دی گئی جبکہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے بھی کیے گئے۔بہادر خان کھوسہ نے کہا کہ عوامی صحت کے ساتھ کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور باقاعدہ مہم کے تحت دودھ، دہی اور دیگر خوراکی اشیاء کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور ملاوٹ جیسے ناسور کا خاتمہ ہے، اس ضمن میں کسی بھی دباؤ یا سفارش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Comments are closed.