ڈی جی آئی ایس پی آر کا فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ، طلبہ و اساتذہ سے خصوصی نشست
اسلام آباد، 13 ستمبر 2025:
ڈی جی آئی ایس پی آر نے فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی۔
نشست کے دوران اساتذہ نے کہا کہ ایسے معلوماتی سیشنز وقت کی اہم ضرورت ہیں اور ان میں تسلسل برقرار رہنا چاہیئے۔
طلبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز میں استحکام صرف پاک فوج کی نہیں بلکہ تمام اداروں کی ذمہ داری ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کو یک جان ہو کر کام کرنا ہوگا۔
اساتذہ نے اس بات پر زور دیا کہ سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق معلومات کو پوسٹ کرنا غیر ذمہ دارانہ روش ہے، جس سے معاشرے میں منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
Comments are closed.