ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کوئٹہ حافظ محمد طارق کی زیر صدارت کوئٹہ کے مختلف ترقیاتی منٹ کے حوالے سے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج (QDP) اور محکمہ ریلوے کے درمیان ایک کوآرڈینیشن اجلاس منعقد ہوا

22

کوئٹہ 12 ستمبر۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کوئٹہ حافظ محمد طارق کی زیر صدارت کوئٹہ کے مختلف ترقیاتی منٹ کے حوالے سے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج (QDP) اور محکمہ ریلوے کے درمیان ایک کوآرڈینیشن اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں جاری اور مجوزہ منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ شرکاء کو منصوبوں کی پیش رفت، درپیش رکاوٹوں اور ان کے حل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ عوام جلد از جلد ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں۔اجلاس میں محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور باہمی تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا تاکہ تمام منصوبے بروقت اور شفافیت کے ساتھ مکمل کیے جاسکیں۔

Comments are closed.