صوبائ وزیر میرعلی حسن زہری کی درخواست پر ڈائریکٹر جنرل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی بلوچستان جہانزیب خان کاکڑ ہنگامی دورے پر ضلع حب پہنچ گئے

20

حب11 ستمبر:-وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت اور صوبائ وزیر میرعلی حسن زہری کی درخواست پر ڈائریکٹر جنرل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی بلوچستان جہانزیب خان کاکڑ ہنگامی دورے پر ضلع حب پہنچ گئے ڈی جی ہی ڈی ایم اے نے انتظامی افسران کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ لسبیلہ کینال کا دورہ کیا ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دی گئ بریفنگ میں ڈی جی پی ڈی ایم اے کو بتایا گیا کہ ضلع حب کے شہری علاقوں اورصنعتی ایریاز کو پانی فراہمی کا اہم ذریعہ لسبیلہ کینال ہے حالیہ طوفانی بارشوں سے لسبیلہ کینال سترہ مقانات پر متاثر ہوا ہے ڈی جی ہی ڈی ایم اے نے کینال کے متاثرہ سیکشن ک معائنہ کیا اورایریگیشن حکام کو ہدایت کی کہ تین روزکے اندر لسبیلہ کینال کی بحالی کا کام جنگی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئ کوتاہی برداشت نہیں کیجائیگی ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر آفس میں فلڈایمرجنسی سے متعلق اجلاس کی صدارت کی انتظامی حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ حالیہ بارشوں سے حب ڈیم کے پانی کا سطح 338 فٹ تک پہنچ چکا ہے اسپیل وے سے پانی اخراج کیلئے ایک فٹ کی گنجائش رہ گئ یے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر حب ندی سے ملحقہ آبادیوں کا انخلاء شروع کروایاجارہا یے انخلاء کرنے والے لوگوں کیلئے جنگی بنیادوں پر خیمہ بستیاں قائم کی جارہی ہیں لسبیلہ کینال سے متاثرہ بے گھر افرادکیلیئے امدادی اشیاء خیمے فوڈآئٹمز کل تک حب پہنچ جائینگی ڈی جی پی ڈی ایم نے کہا کہ حالیہ طوفانی بارشیں قدرتی آفت ییں کسی بھی قسم ہنگامی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ صوبائ وزیر صحت سے بھی رابطہ کیا گیا ہے موبائل ہیلتھ یونٹس ادویات ڈینگی ملیریا کی روک تھام کیلئے ادویات کی کھیپ جلد ضلع حب ۔پہنچ جائیگی ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز کی ہدایت پرضلع حب میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کو بلا تعطل صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی اوریونے والے نقصانات کی سروے کا کام جلد مکمل اورمتاثرین کیلئے ریلیف آپریشن شروع کیا جائیگا۔

Comments are closed.