ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول، ممنوعہ پلاسٹک تھیلوں پر پابندی اور غیر قانونی افغانی اسکولوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا

20

کوئٹہ 11 ستمبر2025:ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول، ممنوعہ پلاسٹک تھیلوں پر پابندی اور غیر قانونی افغانی اسکولوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنران اور مجسٹریٹس نے شرکت کی۔اجلاس میں انتظامیہ افسران نے پرائس کنٹرول اقدامات، پلاسٹک تھیلوں کے خلاف کارروائیوں، غیر قانونی افغانی اسکولوں کی بندش اور شہر کے گنجان علاقوں میں قائم منی پیٹرول پمپس کے خلاف کی گئی کارروائیوں پر ماہانہ رپورٹ پیش کی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے کہا کہ ممنوعہ پلاسٹک تھیلوں پر مکمل پابندی ہے اور اس حوالے سے مزید مو¿ثر اور بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جائیں، بالخصوص تندوروں پر پلاسٹک تھیلوں کے استعمال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے پرائس کنٹرول، منی پیٹرول پمپس کے خلاف سخت اقدامات اور غیر قانونی اسکولوں کی فوری بندش کے احکامات بھی جاری کیے۔

Comments are closed.