گوادر: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا ڈیزاسٹر مینجمنٹ گودام کا دورہ

19

گوادر، 11 ستمبر 2025ء:

گوادر میں حالیہ بارشوں کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عبدالشکور نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (DDMA) کے گودام کا معائنہ کیا، جہاں انہوں نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کی جانب سے فراہم کردہ ریلیف اشیاء کا جائزہ لیا۔

گودام انچارج شیحق بلوچ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں خیمے، کمبل، واٹر کولر، گیس کے ڈبے، چٹائیاں، تکیے، واٹر ٹینکس، لائف جیکٹس اور دیگر ضروری اشیاء موجود ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام اشیاء کی انوینٹری تیار کی جائے اور انہیں محفوظ بنایا جائے تاکہ ہنگامی حالات میں عوام کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے گودام انچارج کی محنت کو بھی سراہا اور انتظامات کو اطمینان بخش قرار دیا۔

Comments are closed.