جامعہ بلوچستان کی 95ویں اکیڈمک کونسل کا اجلاس منعقد
کوئٹہ، 11 ستمبر 2025ء:
جامعہ بلوچستان کا 95واں اکیڈمک کونسل اجلاس سینیڈیکیٹ ہال میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد باذئی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غلام رزاق شاہوانی، ایڈیشنل سیکریٹری کالجز جناب جہانزیب مندوخیل، رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی، ڈینز، ڈائریکٹرز، پرنسپل یونیورسٹی لا کالج، کنٹرولر امتحانات اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔
وائس چانسلر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اچھی طرزِ حکمرانی، فیصلوں پر مؤثر عملدرآمد اور تدریسی و انتظامی بہتری پر زور دیا۔ اجلاس میں کورسز میں ترامیم، طلبہ کے مسائل، داخلہ پالیسی، امتحانات، اسکالرز کے کیسز اور شعبہ AI کے کورسز کی منظوری سمیت مختلف تعلیمی اور انتظامی امور پر اتفاقِ رائے سے فیصلے کیے گئے۔
Comments are closed.