ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کا کنوداس اور جٹیال میں جاری سینیٹری سیوریج منصوبے کا معائنہ
گلگت، 10 ستمبر 2025ء: ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) اظہار اللہ نے پروجیکٹ ڈائریکٹر سینیٹری سیوریج پراجیکٹ اور کنسلٹنٹ ٹیم کے ہمراہ کنوداس مین روڈ ایریا اور امین آباد کالونی جٹیال میں جاری سینیٹری سیوریج منصوبے کا تفصیلی معائنہ کیا۔
اس موقع پر منصوبے پر جاری کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے کنٹریکٹرز کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ وقت میں معیاری طریقے سے مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹری سیوریج سسٹم شہر کی بنیادی ضروریات میں شامل ہے اور اس کی تکمیل سے بہتر صفائی کا نظام اور صحت مند ماحول فراہم ہوگا۔
ڈی جی جی ڈی اے نے خبردار کیا کہ منصوبے کے دوران کسی قسم کی کوتاہی یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے کی موجودہ پیش رفت اور درپیش مسائل سے ڈی جی جی ڈی اے کو آگاہ کیا، جس پر انہوں نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Comments are closed.