محمد طاہر نے آئی جی پولیس بلوچستان کا چارج سنبھال لیا

16

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، 10 ستمبر: بلوچستان کے نئے تعینات آئی جی پولیس محمد طاہر نے آج باضابطہ طور پر چارج سنبھال لیا۔ انہوں نے پولیس شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور بعد ازاں سینئر افسران کے اجلاس کی صدارت کی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی فلاح اولین ترجیح ہے اور عوام و پولیس کے باہمی اعتماد کو فروغ دیا جائے گا۔ اپنی تعیناتی کو انہوں نے قومی خدمت کا اعزاز قرار دیا۔

Comments are closed.