کیرتھر کینال کمانڈ ایریا کے ٹیل کے علاقوں جس میں گنداخہ۔ باغٹیل کی عوام کو زرعی پانی کی عدم فراہمی کا سلسلہ بہت پرانا ہے
کیرتھر کینال کمانڈ ایریا کے ٹیل کے علاقوں جس میں گنداخہ۔ باغٹیل کی عوام کو زرعی پانی کی عدم فراہمی کا سلسلہ بہت پرانا ہے۔بزگر کمیٹی اس ایشو پر کافی عرصہ سے سیاست کرتی آرہی ہے۔کبھی کبھار محکمہ آ بپاشی کے کرتا دھرتا منتخب نمائندوں کی آ شیر باد سے مہربانی کرکے ٹیل کے علاقوں کو زرعی پانی فراہم کرتے تھے مگر گزشتہ دو عشروں سے محکمہ آ بپاشی نے خریف کے موسم میں زرعی پانی تو اپنی جگہ پینے کے پانی کی فراہمی بھی مکمل طور پر بند کردی ہے جس سے تحصیل گنداخہ کے تمام ملحقہ دیہاتوں میں خشک سالی کا راج ہے۔نیشنل پارٹی کے رہنماء سکندر علی مگسی کی روزنامہ عسکر انٹرنیشنل کے نمائندے عبداللہ مگسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ اس کے علاؤہ تحصیل گنداخہ کے دیگر دیہاتوں کے باشندے پینے کے پانی سے بھی محروم ہیں ۔واضح رہیکہ میر جان محمد جمالی 1988 سے استا محمد و گنداخہ پر مشتمل اسی حلقے سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوتے رہے ہیں جبکہ2024ء کے انتخابات میں استا محمد و گنداخہ باغٹیل اور ہءڈ باغ کے عوام نے سردار زادہ میر فیصل جمالی کو میر جان محمد جمالی کے مقابلے میں بھاری اکثریت سے منتخب کیا تھا۔جس سے یہ امید ہوچلی تھی کہ ٹیل کے علاقوں کو پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ استا محمد و گنداخہ کے اہم مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی مگر ٹیل کے علاقوں سمیت استا محمد ۔گنداخہ ۔ باغٹیل کے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔ان حالات میں جبکہ ملک کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔مگر اس کے باوجود ٹیل کے علاقوں کو خریف کی فصل کے کاشت کے لئے پانی کی فراہمی تو درکنار پینے کے لیے بھی پانی دستیاب نہیں ہے ۔جہاں تک دیگر مسائل کے حل کا تعلق ہے ان اہم مسائل کو جن میں استا محمد باغ ہیڈ روڈ کی تعمیر جس کا تعمیراتی کام ارتھ ورک مکمل ہونے کے باوجود گزشتہ چار برسوں سے عدم تکمیل کا شکار ہے ۔اس کے علاوہ تحصیل ہیڈکوارٹر سوہسپتال استا محمد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کا درجہ دینا۔استا محمد سیوریج سسٹم کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تعمیر کرنا۔استا محمد شہر کی گیس کی زیر زمین اکثر کالونیوں کے پائپ لائن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر ناکارہ ہو چکے ہیں ۔جس سے شہر کے اسی فیصد علاقے گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہو چکے ہیں ۔مزید یہ کہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج استا محمد گزشتہ 36 سالوں سے بلڈنگ سے محروم ہے۔میر فیصل جمالی مذکورہ بالا مسائل کو حل کرنے کے بجائے وہی روایتی جاگیردارانہ سوچ کے مطابق ٹف ٹائل روڈز و گلیوں اور ٹرانسفارمر و سولر پلیٹس دینے میں مگن نظر آتے ہیں ۔جناب والا انہی خوشامدیوں نے ہی تو میر جان محمد جمالی کی نیا ڈبوئی تھی ۔اور وہ لوگ آپ کی نیا ڈبونے میں مصروف ہیں ۔جب تک آ پ شہر اور حلقے کے اہم مسائل کو حل کرنے کی کوشش نہیں کریں گے تب تک آپ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے ۔
Comments are closed.