پرائیوٹ ایمبولنس میں چھپاکر گٹکا مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش ناکام، 3 ملزمان گرفتار

17

*مورخہ 2 ستمبر 2025*

*ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائی*

پرائیوٹ ایمبولنس میں چھپاکر گٹکا مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش ناکام، 3 ملزمان گرفتار

*110 کلو گٹکا مٹیریل، 200 پڑیاں گٹکا ماوا اور 1 ایمبولنس برآمد، مقدمہ درج*

آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی کے خلاف کریک ڈاؤن تیزی سے جاری۔

ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ ٹھٹہ انسپیکٹر ماجد علی کورائی بمعہ اسٹاف نے خفیہ اطلاع ملنے پر عیدگاہ لنک روڈ ان نالی پر کامیاب کارروائی کرکے پرائیوٹ ایمبولنس نمبر CW-6201 میں چھپاکر گٹکا مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 3 ملزمان سکندر ولد محمد امین بھٹی، اللہ الدین ولد واحد خشک اور اللہ ڈنو ولد محمد امین بھٹی کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے ایمبولنس کو حراست میں لیکر دوران تلاشی 110 کلو گٹکا مٹیریل اور 200 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کرلیا۔

گرفتار ملزن کے خلاف تھانہ ٹھٹہ پر گٹکا ائیکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

*ترجمان ٹھٹہ پولیس*

Comments are closed.