آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کا شہید میجر عدنان اسلم کو خراج عقیدت
اسلام آباد (عسکر انٹرنیشنل رپورٹ )، 9 ستمبر
آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے ایس ایس جی کمانڈو میجر عدنان اسلم کی شہادت پر گہرے دکھ اور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ میجر عدنان اسلم نے بہادری اور قربانی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ وہ بنوں آپریشن کے دوران اپنے ساتھی کی جان بچاتے ہوئے شدید زخمی ہوئے اور تین دن تک CMH راولپنڈی میں زیر علاج رہنے کے بعد شہادت کے مقام پر فائز ہوئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ وطن کا یہ بہادر سپوت ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور پوری قوم اپنے اس بہادر بھائی اور بیٹے کو سلام پیش کرتی ہے۔ میجر عدنان اسلم کی بہادری، ہمت اور خدمت نسلوں تک یاد رکھی جائے گی، کیونکہ ان کی شہادت قوم کی بقاء اور حفاظت کی ضمانت ہے۔
Comments are closed.