واسا عملہ اور مشینری دن رات متحرک، بیشتر مقامات سے پانی کلیئر کر دیا گیا

19

 لاہور 8 ستمبر:…. وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر گجرات میں نکاسی آب آپریشن دن رات کی بنیادوں پر جاری ہے۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق واسا کا عملہ اور مشینری مسلسل متحرک ہے اور بیشتر مقامات سے پانی کلیئر کروا دیا گیا ہے، جس کے باعث ضلع بھر میں 90 فیصد سے زائد اسکول دوبارہ کھل گئے ہیں جبکہ شہر میں زندگی تیزی سے معمول پر آ رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق شہر کے بڑے علاقوں بشمول ریلوے روڈ، سرکلر روڈ، نورپور شرقی، رامتلائی، نواب چوک، شاہ جہانگیر اور مچھلی چوک سے پانی مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی ہاؤس، جناح روڈ، کچہری چوک، جیل چوک، جلال پور جٹاں اور غریب پورہ روڈ پر نکاسی آب کا عمل تیزی سے جار�

Comments are closed.