وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا موبائل سمزکا ڈیٹا لیک ہونے سے متعلق نشر ہونے والی خبرکا فوری نوٹس

18

اسلام آباد۔7ستمبر :وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےموبائل سمزکا ڈیٹا لیک ہونے سے متعلق نشر ہونے والی خبرکا فوری نوٹس لے لیا۔اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق نیشنل سائبرکرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی نےوزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر خصوصی انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی۔انوسٹی گیشن ٹیم ڈیٹا لیکج کے معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرے گی۔ڈیٹا لیکج میں ملوث عناصر کا تعین کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔تحقیقاتی ٹیم 14 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی

Comments are closed.